میکسویل نے شراب نوشی کے واقعے پر زبان کھول دی

میں اپنی حرکت پر نادم اور سپورٹ پر کرکٹ برادری کا مشکور ہوں، آسٹریلوی آل راؤنڈر

میں اپنی حرکت پر نادم اور سپورٹ پر کرکٹ برادری کا مشکور ہوں، آسٹریلوی آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے شراب نوشی کے واقعے پر اپنی زبان کھول دی، اس پر انھیں اسپتال جانا پڑا تھا۔

گزشتہ ماہ ایڈیلیڈ میں ایک نمائشی گالف ایونٹ میں شرکت کے بعد رات کو ہوٹل میں سابق ساتھی کرکٹر بریٹ لی کے بینڈ کی پرفارمنس میں وہ شریک ہوئے، پھر بینڈ روم میں ہی اتنی زیادہ شراب پی کہ ہوش کھو بیٹھے، جس پر ایمبولینس طلب کی گئی اور انھیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایمرجنسی میں کچھ وقت رکھا گیا تھا، اس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے انھیں کوئی سزا تو نہیں دی گئی تاہم ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز میں منتخب نہیں کیا گیا، اسی ٹیم سے دوسرے ٹی 20 میں انھوں نے ناقابل شکست برق رفتار سنچری بنائی۔


یہ بھی پڑھیں: زیادہ شراب پینے کے باعث گلین میکسویل اسپتال پہنچ گئے

میکسویل نے کہا کہ اس واقعے نے میری ذاتی زندگی اور فیملی پر گہرا اثر ڈالا، میں اپنی حرکت پر نادم اور سپورٹ پر کرکٹ برادری کا مشکور ہوں۔
Load Next Story