اسلام آباد ہائی کورٹ علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے ایف آئی اے کو روک دیا گیا
ایف آئی اے آج ہی علیمہ خان کے خلاف انکوائری یا شکایت کی تفصیلات فراہم کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کو جاری ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشت گردی ونگ کے نوٹسز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ ایف آئی اے میں کوئی شکایت یا انکوائری ہے تو اسکی رپورٹ علیمہ خان کو فراہم کی جائے، ایف آئی اے علیمہ خان کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی بھی نہ کرے۔
وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے کے پاس کوئی ایسا مٹیریل موجود نہیں جس کے مطابق علیمہ خان نے کوئی سائبر کرائم کیا ہو۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے آج ہی علیمہ خان کے خلاف انکوائری یا شکایت کی تفصیلات فراہم کرے ، آپ کو رپورٹ کاپی مل جائے تو آپ اپنا جواب ایف آئی اے کو جمع کروادیں ، اس دوران ایف آئی اے علیمہ خان کو ہراساں نہ کرے ۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔