کراچی سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ٹینس پلئیر اسلام آباد میں انتقال کرگئیں
نوجوان ٹینس پلئیر میچ کے بعد نہانے گئیں تھی تاہم دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو وہ مردہ حالت میں پائی گئیں
کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹینس پلئیر زینب علی نقوی اسلام آباد میں انتقال کرگئیں۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا کہ نوجوان ٹینس کھلاڑی زینب علی نقوی گزشتہ رات 12 فروری 2024 کو اسلام آباد میں انتقال کرگئیں۔
17 سالہ زینب ریجنل جونئیر ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے اسلام آباد میں موجود تھیں، میچ کے بعد نوجوان پلئیر نہانے گئیں تھی تاہم 30 منٹ تک واپس نہ آنے پر دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو ٹینس پلئیر مردہ حالت میں واش روم میں پائی گئیں۔
نومنتخب ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی، سینیٹر سلیم سیف اللہ خان سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے انکے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ زینب علی نقوی کراچی ریجن کی ٹاپ پلیئر تھیں اور وہ کراچی اور سندھ کی سطح پر ایونٹس جیت چکی تھیں۔