فرانس میں سائیکل پر آفس جائیں اور معاوضہ بھی پائیں

ہالینڈ، ڈنمارک، جرمنی، بیلجئم اور برطانیہ میں بھی سائیکل پر دفتر جانے والے شہریوں کومختلف مراعات دی جاتی ہیں

فرانسیسی حکومت سائیکل سے دفتر آنے والوں کو فی کلو میٹر 25یورو سینٹس ادا کرے گی ، فوٹو: فائل

فرانسیسی حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے سدباب اور ایندھن کی بچت کے لئے سائیکل پر دفتر جانے والوں کو الگ سے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی وزارت ٹرانسپورٹ نے 6 ماہ کی آزمائشی مدت کے لئے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک کی 20 کمپنیوں اور اداروں میں کام کرنے والے 10 ہزار سے ملازمین اگر سائیکل پر دفتر آئیں تو انہیں فی کلومیٹر 25 یورو سینٹ ادا کئے جائیں گے۔ اگر مدت کے دوران منصوبے کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے تو اگلے مرحلے میں اسے مزید وسعت دی جائے گی۔


فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد شہریوں میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ آلودگی میں کمی اور ایندھن کی بچت کرنا ہے۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوگیا تو فرانس میں گھر سے دفتر جانے کے لئے سائیکل کا استعمال 50 فی صد تک بڑھ جائے گا۔

واضح رہے کہ ہالینڈ، ڈنمارک، جرمنی، بیلجئم اور برطانیہ بھی اپنے شہریوں کو گھر سے دفتر تک کے سفر کے لئے سائیکل استعمال کرنے پر ٹیکسوں میں چھوٹ، سائیکل پر سفر کے معاوضے کی ادائیگی اور سائیکل خریدنے کے لئے مالی مدد کی فراہمی جیسی مراعات دے رہے ہیں۔
Load Next Story