لاہور میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

بچی کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں

بچی کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں

چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیورو نے جوہرٹاؤن میں تشدد کا نشانہ بننے والی 10 سالہ گھریلوملازمہ بچی کو تحویل میں لے لیا جبکہ بچی پرتشدد کرنیوالے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جوہرٹاؤن کے علاقہ میں 10 سالہ گھریلوملازمہ گل ناز فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

15 پر اطلاع موصول ہونے پر جوہرٹاؤن پولیس نے بچی کو ریسکیو کرکے چائلڈپروٹیکشن بیورو کے سپرد کردیا۔ گل ناز فاطمہ کے مطابق وہ جاوید اقبال نامی شہری کے گھر کام کرتی ہے۔


جاوید اقبال اور ان کی اہلیہ رباب جاوید نے ان پرتشدد کیا،اسے ڈنڈوں سے ماراپیٹا گیا جس کی وجہ سے ا سکے جسم پر چوٹیں آئی ہیں۔ تشدد کا شکاربچی کی چیخ وپکارپرمقامی شہری نے 15 فائیو پرکال کی جس پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کو تحویل میں لے لیا جبکہ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

کم سن گھریلوملازمہ پر تشدد کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر چائلڈپروٹیکشن بیورو بھی حرکت آگیا۔ چائلڈپروٹیکشن کی چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق مالکان نے کمسن گھریلو ملازمہ کو بلا اجازت کھانا کھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا ۔

بچی کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں ، تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
Load Next Story