لیاری گینگ وارکے عزیربلوچ اور بابالاڈلا کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری
ایف آئی اے نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے جس کے بعد انٹرپول ملزمان کے ریڈوارنٹ جاری کرے گا
ایف آئی اے نے لیاری گیگنگ وار سے تعلق رکھنے والے عزیربلوچ،بابالاڈلا اورتاج محمد کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)نے کراچی کے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنےوالے عزیر بلوچ،نور محمد عرف بابا لاڈلا اور تاج محمد عرف تاجو کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ ریڈنوٹس کی منظوری وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی جس کے بعد انٹرپول کو بھی اس سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے جس کے بعد انٹرپول اب ملزمان کے ریڈوارنٹ جاری کرے گا اور ملزمان کو گرفتار کرکے حکومت پاکستان کےحوالے کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے انہیں سندھ حکومت کے حوالے کرے گی جس کے بعد ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کراچی میں امن وامان کےحوالے سے مارچ میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نوازشریف،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے خصوصی طور شرکت کی تھی، اجلاس میں انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے سندھ حکومت کوہدایت دی گئی تھیں جس کےبعد محکمہ داخلہ سندھ نے لیاری گینگ وارسمیت 80 سے زائد انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے وزارت داخلہ کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی سمری ارسال کی تھی ۔