ن لیگ نے پنجاب میں سادہ اکثریت حاصل کرلی قومی کا ایک اور آزاد امیدوار بھی شامل

خواتین اور اقلیتی نشستیں الاٹ ہونے پر مسلم لیگ ن 188ارکان کے ساتھ سرفہرست ہوگی

فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے 153 اراکین کی حمایت کے ساتھ نمبر گیم اکیلے ہی پورا کرلیا، جبکہ قومی اسمبلی میں منتخب ہونے والے ایک اور آزاد امیدوار بھی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ( ن ) پنجاب میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، آزاد ارکان کی شمولیت سے پنجاب میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 153 تک جا پہنچی۔

مسلم لیگ ن میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 205 سے اکبر حیات ہراج ، پی پی 212 سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار اصغر حیات، پی پی 132 ننکانہ سے سلطان باجوہ، پی پی 225 لودھراں سے شازیہ ترین، نے پی ٹی آئی سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ پی پی 289 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سے حنیف پتافی، پی پی 94 چنیوٹ سے تیمور لالی اور پی پی 283 لیہ سے علی اصغر گورمانی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Load Next Story