پی ایس ایل عبید شاہ کے عزائم کیا ہیں کرکٹر نے بتادیا

ٹورنامنٹ میں بیٹنگ معیار بہت اچھا ہے کوشش ہوگی بڑے ناموں کو اپنا شکار بناؤں، نوجوان فاسٹ بولر

ٹورنامنٹ میں بیٹنگ معیار بہت اچھا ہے کوشش ہوگی بڑے ناموں کو اپنا شکار بناؤں، نوجوان فاسٹ بولر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ نے اپنے عزائم ظاہر کردیئے۔

گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبید شاہ نے کہا کہ ٹورنامںٹ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی وکٹ لینا پہلا ہدف ہے، ٹورنامنٹ میں بیٹنگ معیار بہت اچھا ہے کوشش ہوگی بڑے ناموں کو اپنا شکار بناؤں۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کے ساتھ نیٹ میں بالنگ کرکے بہت مزہ آیا، انہوں نے ٹی20 فارمیٹ میں بالنگ کے حوالے سے لائن و لنتھ کا بتایا۔


مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ شاہ برادرز کو فرنچائز میں شامل کیوں کیا؟ ہیڈکوچ کا انکشاف

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ تینوں کرکٹرز کو ایک ساتھ بالنگ کرواتے ہوئے دیکھنا دلچسپ لمحہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ''میں سلیکٹر یا لیجنڈ نہیں کہ اپنے بھائیوں کو ٹیم میں شامل کرواسکوں''

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ فرنچائز میں شمولیت پر کہا تھا کہ دونوں بھائیوں نے ڈومیسٹک اور انڈر-19 ٹیم میں پرفارمنس دیکر جگہ بنائی ہے، یہ کہنا غلط ہوگا کہ میری وجہ سے اسکواڈ میں منتخب ہوئے۔
Load Next Story