خیبر پختونخوا پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی سے الحاق پرنظر ثانی شروع کردی

جماعت اسلامی کی شرائط حیران کن تھیں، ذرائع پی ٹی آئی

جماعت اسلامی سے الحاق سے متعلق حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد کیا جائےگا،ذرائع پی ٹی آئی:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی سے الحاق پر نظر ثانی شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد امیدواروں کو کے پی جماعت اسلامی میں شامل ہونے سے روک دیا۔ ممکنہ طور پر کے میں پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت میں حکومت بنائیں گے۔


مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

 

پی ٹی آئی ذرائع کے مزید کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا موقف تھا کہ وفاق میں بھی اس کے ساتھ الحاق کیا جائے۔ جماعت اسلامی کی شرائط حیران کن تھیں۔ پارٹی قیادت بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
Load Next Story