موت کے بعد رشی کپور کی اپنی پوتی راحہ کیساتھ تصویر وائرل
آنجہانی اداکار رشی کپور 30 اپریل 2020 کو 67 سال کی عمر میں کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوکر چل بسے تھے
اپریل 2020 میں دنیا سے کوچ کرجانے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اپنی پوتی 'راحہ' کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر رشی کپور کی نئی تصویر وائرل ہورہی ہے جو کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے تیار کی گئی ہے، اس تصویر میں رشی کپور نے رنبیر کپور کی بیٹی اور پوتی 'راحہ کپور' کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔
یہ تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداح حیران رہ گئے کیونکہ رشی کپور اپنی پوتی کی پیدائش سے پہلے ہی چل بسے تھے۔
اس تصویر کو نہ صرف مداحوں نے پسند کیا بلکہ رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے بھی تصویر دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ تصویر بنانے والے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
تصویر تیار کرنے والے انسٹاگرام صارف نے بےانتہا محبت ملنے کے بعد ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے تصویر تیار کرنے کا مکمل طریقہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
واضح رہے کہ آنجہانی اداکار رشی کپور 30 اپریل 2020 کو 67 سال کی عمر میں کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوکر چل بسے تھے۔
دوسری جانب رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور نے 2022 میں 14 اپریل کو عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی تھی اور اسی سال 6 نومبر کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام راحہ رکھا۔