عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا جب کہ فی 10 گرام قیمت میں 1115 روپے اضافہ ہوا، چاندی کی قیمت برقرار
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 2025ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دریں اثنا مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے کے اضافے سے 212400روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 1115روپے کے اضافے سے 182099روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے پر مستحکم رہی۔