پی ایس ایل9 ’’مفت ٹکٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں‘‘

شائقین نے حسن علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شائقین نے حسن علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا (فوٹو: فائل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل فاسٹ بولر حسن علی ٹکٹ مانگنے والوں واضح پیغام دیدیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ (ٹوئٹر) ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے شائقین کرکٹ پر روز دیا کہ مفت پاسز پر انحصار کرنے کے بجائے ٹکٹ خریدیں۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹکٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں، اپنے ٹکٹس خود جاکر خریدیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ بورڈ نے مفت ٹکٹس دینے کا سلسلہ بند کردیا

فاسٹ بولر کے ٹوئٹ پر کئی صارفین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جو آپکو میسج بھیج رہے ہیں، انہیں واٹس ایپ پر جواب کیوں نہیں دے دیتے۔




ایک صارف نے لکھا کہ آپکی سفارش ویسے بھی کہیں نہیں چلتی تو زیادہ شوخیاں نہ ماریں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ افتتاحی تقریب کب شروع ہوگی، کون کون پرفارم کرے گا؟

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 17 فروری سے ہوگا، ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ سمیت نوری اور عارف لوہار اپنے فن کا جلوہ بکھریں گے جبکہ تقریب کے دوران لیزر شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

تقریب کا آغاز شام ساڑھے 6 بجے ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کے گیٹ شائقین کرکٹ کیلئے 3:30 بجے کھول دیئے جائیں گے۔
Load Next Story