ہاکی ورلڈ کپ ارجنٹائن نے نیوزی لینڈ کی فتوحات کو بریک لگا دیے
ابتدائی میچز میں جنوبی افریقہ اور جنوبی کوریا کو ٹھکانے لگانے نیوزی لینڈ کو پہلی ناکامی
13ویں مینز ہاکی ورلڈ کپ میں جمعے کو ارجنٹائن نے نیوزی لینڈکی فتوحات کو بریک لگادیے۔
ابتدائی2 میچز میں کامیاب رہنے والی ٹیم کو 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب ویمنز ایونٹ میں امریکا نے چین کو 5-0 سے مات دے دی،جنوبی افریقہ نے انگلش ویمنز ٹیم کو 4-1 سے قابو کیا، ارجنٹائن نے جرمنی کو 3-0 سے پچھاڑدیا۔تفصیلات کے مطابق13ویں مینز ہاکی ورلڈ کپ میں جمعے کو ارجنٹائن نے نیوزی لینڈ کو3-1 سے شکست دی، گونزالو پیلیٹ نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا،ناکام ٹیم کا خسارہ اسٹیفن جینیز نے کم کیا، دونوں ٹیموں نے میچ کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا،44 منٹ تک کوئی بھی ٹیم گیند کو جال کی راہ نہیں دکھا پائی۔
اس جمود کا خاتمہ ارجنٹائنی فارورڈ گونزالو پیلیٹ نے کیا، انھوں نے کیوی دفاعی حصار کو توڑتے ہوئے پنالٹی کارنر حاصل کیا اور گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی، ان کی یہ خوشی عارضی ثابت ہوئی، پانچ منٹ بعد ہی نیوزی لینڈ کے جوابی حملے میں اسٹیفن جینیزنے عمدہ فیلڈگول بناکر مقابلہ 1-1 کردیا، اس کے بعد ارجنٹائنی پلیئرز مکمل طور پر کھیل پر حاوی ہوگئے، انھوں نے یکے بعد دیگرے کئی حملے کرکے کیوی فارورڈز کو پریشان کیے رکھا۔
کھیل کے 51ویں منٹ میں پیلیٹ نے ایک مرتبہ پھر پنالٹی کارنر کو کار آمد بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو سبقت دلوادی، کھیل کے 63ویں منٹ میں انھوں نے اور ایک اور پی سی پر گیند کو جال کے سپرد کیا، فائنل وسل تک ارجنٹائن کو نیوزی لینڈ پر 3-1 کی سبقت حاصل رہی، ارجنٹائن نے اس سے قبل جرمنی کو بھی 1-0 سے ٹھکانے لگایا تھا، اس طرح 2 میچز میں کامیابی کی بدولت اس کے بھی 6 پوائنٹس ہوگئے، البتہ اپنے2 ابتدائی میچز میں جنوبی افریقہ اورجنوبی کوریا کیخلاف فتوحات سمیٹنے والی کیوی ٹیم کو پہلی مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
گروپ مرحلے میں شامل ہرٹیم 5،5 میچز کھیلے گی، پوائنٹس کی بنیاد پر2ٹاپ سائیڈز سیمی فائنلز کیلیے کوالیفائی کرپائیں گی۔دوسری جانب ویمنز ایونٹ میں امریکا نے چین کو 5-0 سے ہرا دیا،کیٹی اوڈونیل نے 2 گول کیے جبکہ مچیلا ویٹاسی، راشیل ڈاؤسن، کیلسی نے ایک، ایک مرتبہ حریف گول کیپر کو چکمہ دیا، جنوبی افریقہ نے انگلش ویمنز ٹیم کو 4-1 سے قابو کرلیا، کامیاب سائیڈ کیلیے کیتھلین ٹرنر، سولیٹی ڈیمونز، شیلی روسیل اور ڈیرکی چیمبرلین نے ایک ،ایک مرتبہ گیند کو جال کے سپرد کیا، انگلش ٹیم کا واحد گول نکولا وائٹ کے نام رہا، ارجنٹائن نے جرمنی کو 3-0 سے پچھاڑا، سلوینیا ڈی ایلا، نوئل بیرینیوا اورکارلا ریباچینی نے گول کیے۔