فضل الرحمان سمیت 5 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز جاری
حلقہ این اے 265 پیشین سے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کامیاب قرار پائے ہیں
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مولانا فضل الرحمان سمیت قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پیشین سے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، این اے 260 چاغی سے جے یو آئی کے امیدوار محمد عثمان بادینی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
اسی طرح این اے 261 قلات سے جے یو آئی امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری، این اے 262 کوئٹہ سے آزاد امیدوار عادل خان بازئی اور این اے 264 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار نوابزدہ جمال رئیسانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کیلئے ہائیکورٹس کے ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کا اعلان کردیا۔ سندھ کیلئے 4 جبکہ بلوچستان کیلئے 3ٹربیونل تشکیل دیئے گئے ہیں۔