کمشنر راولپنڈی سے میرا کوئی تعلق نہیں بغیر ثبوت انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں ملک ریاض
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ 'بہت افسوس ناک بات ہے جب بھی پاکستان میں افراتفری ہوتی ہے تو ہر کوئی بغیر دلیل کے مجھ پر الزام لگاتا ہے، بغیر ثبوت کے مجھ پر اور میرے ادارے پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'میں نے کبھی لیاقت چٹھہ سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں اس سلسلے میں کسی بھی تحقیقات میں تعاون کے لیے بھی تیار ہوں'۔
It's so unfortunate that every time chaos happens in Pakistan, everyone starts pointing fingers at me or my organisation without any rationale, logic, or proof. I have never met or contacted Liaqat Chattha. I have no links to him, neither social nor business. The accusations by...
ملک ریاض نے کہا کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح پاکستان میں استحکام اور خوش حالی کے لیے دعا گو ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کمشنر راولپنڈی کا الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف، مستعفی ہونے کا اعلان، خود کو پھانسی دینے کا مطالبہ
خیال رہے کہ کمشنر راولپنڈی نے اعتراف کیا تھا کہ راولپنڈی میں انتخابات کے نتائج تبدیل کیے گئے اور ہارنے والے امیدواروں کو جتوایا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا میں کمشنر راولپنڈی کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔
لیاقت علی چٹھہ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے، میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، ملک کی پیٹھ میں جو چھرا گھونپا گیا وہ مجھے سونے نہیں دیتا، میں سکون کی موت مرنا چاہتا ہوں اور مجھے ظلم کی سزا ملنی چاہیے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں۔