کمشنر راولپنڈی کے الزامات الیکشن کمیشن کی کمیٹی کل سے تحقیقات کا آغاز کرے گی

کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کرے گی، ذرائع

—فائل فوٹو

کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات منظر عام پر آنے کے بعد الیکشن کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن کی خصوصی کمیٹی کل بروز پیر سے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرے گی۔


ذرائع کے مطابق کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کرے گی جبکہ راولپنڈی ڈویژن کے 6 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے ریٹرننگ افسران اور صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم کیے جائیں گے۔
Load Next Story