دیس بدیس کے کھانے
ہمارے کھانے پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں لیکن اب وطن عزیز میں بھی لوگ غیر ملکی کھانوں کی جانب راغب ہورہے ہیں،
جھینگا کٹلٹس
اجزا:
جھینگے (ایک کلو)، سرکہ (4چائے کے چمچے)، مکھن (50 گرام) ،لہسن (چھ جوے) ، پیاز (100 گرام)، ادرک (10 گرام)، کالی مرچ پائوڈر (ایک چائے کا چمچا)، ڈبل روٹی (سات توست)، ٹماٹر کا رس (دو کھانے کے چمچے)، ہری مرچ (چار عدد)، ڈبل روٹی کا چُورا (ایک پیالی)، نمک (حسب ذائقہ)، سرخ مرچ (حسب ضرورت)، گھی (حسب ضرورت)
ترکیب:
جھینگوں کو اچھی طرح صاف کر کے دھولیں اور نمک لگا کر رکھ دیں۔ لہسن، پیاز، ہری مرچیں اور ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں، تھوڑے سے پانی میں ڈبل روٹی کے توست بھگو کر رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں گھی گرم کریں، اس میں آدھے پیاز ڈال کر برائون کر لیں، پھر اس میں ادرک، لہسن اور جھینگے ڈال کر بھونیں، تین منٹ کے بعد کالی مرچ، ٹماٹر کا رس، نمک، سرکہ، کٹی ہوئی ہری مرچیں اور بقیہ آدھی پیاز کی مقدار ڈال کر ایک پیالی پانی میں شامل کر لیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں۔ اس کا پانی خشک ہو جائے، تو برتن کو نیچے اتارلیں اور تمام اجزا باریک پیس لیں۔ ان میں بھیگی ہوئی ڈبل روٹی کے سلائس نچوڑ کر اور ڈبل روٹی کا چورا ملا کر اچھی طرح ملائیں۔ اس کے بعد کٹلٹس بنائیں اور فرائی پین میں گھی اور مکھن گرم کرکے ہلکی آنچ پر تلیں۔ سرخ ہونے پر باہر نکال لیں اور نوش کریں۔
چائینیز گولڈن چکن
اجزا:
سالم چکن (ایک کلو)،ہری مرچ (تین عدد)،سویا سوس (چار کھانے کے چمچے)، نمک (حسب ذائقہ)، چینی (کھانے کا ڈیڑھ چمچا)، مرغی کی یخنی (ڈیڑھ پیالی)، ہری پیاز (تین عدد)، سفید سرکہ (چھے کھانے کے چمچے)، پسی ہوئی ادرک (ایک چائے کا چمچا)، سیاہ مرچ (ڈیڑھ چائے کا چمچا)، زردہ رنگ (پائو چائے کا چمچا)، تیل (حسب ضرورت)
ترکیب:
سالم چکن کو اندر باہر سے اچھی طرح صاف کر کے دھو لیں۔ پانی خشک کر کے تین چائے کے چمچے سرکہ، چکن پر مل دیں۔ پسی ہوئی سیاہ مرچ اور نمک ملا کر اسے بھی چکن کے اوپر اچھی طرح سے لگا دیں اور کانٹے کی مدد سے گوشت کو گو دیں۔ ہری پیاز، ہری مرچ اور پسی ہوئی ادرک اور تھوڑا سا نمک ملا کر اس آمیزے کو پیس لیں اور اسے مرغ کے پیٹ میں بھر کر ٹوتھ پک لگاکر بند کر دیں۔ مرغ کو آدھ گھنٹے تک پڑا رہنے دینے دیں۔ ایک دیگچی میں آدھی پیالی پانی ڈال کر ابالیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو مرغ کو اس میں رکھ کر ڈھکنا لگا دیں اور بھاپ میں پکنے دیں۔ آنچ ہلکی رکھیں، تاکہ گوشت گل جائے۔
آدھے گھنٹے بعد جب مرغی گل جائے، تو اس کے پیٹ سے پیاز، سبز مرچ اور ادرک نکال دیں۔ تین چمچے سرکے میں ڈیڑھ چمچے چینی، سویا سوس، زردہ رنگ ملائیں اور مرغ کی یخنی اور تیل ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ پھر اس میں ابلی ہوئی چکن ڈال کر اسے دھیمی آنچ پر پکائیں۔ جب یخنی خشک ہو جائے اور تیل نکل آئے تو اسے آہستہ آہستہ بھونیں۔ تیار ہونے پر ڈش میں نکال لیں اورسلاد اور ٹماٹو سو س کے ساتھ پیش کریں۔
بلوچی گوشت سالن
اجزا:
مرغی یا بکرے کا گوشت (یک کلو)، دہی (تین پائو)، سرخ پسی ہوئی مرچ (ایک کھانے کا چمچا)، دھنیا (آدھا کھانے کا چمچا)، ہلدی (آدھا چائے کا چمچا)، نمک (حسب منشا)، پسا ہوا گرم مسالا (آدھا چائے کا چمچا)، پیاز (ایک عدد)، لہسن ادرک پسا ہوا (ڈیڑھ کھانے کے چمچا)، ہرا دھنیا کٹا ہوا (تین کھانے کے چمچا)، ہری مرچیں (دو عدد)، کالی مرچ (ایک چائے کا چمچا)، دودھ (آدھی پیالی)، تیل (حسب ضرورت)
ترکیب:ایک پائو دہی، نمک، سرخ مرچ، دھنیا اور گرم مسالا، دودھ میں ملا کر گوشت میں شامل کر دیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ باقی دہی اور رائتہ تیار کر لیں۔ اب کڑھائی میں دو پیالی تیل گرم کر کے مسالے سمیت گوشت کو پکوڑوں کی طرح تل لیں، پھر رائتے میں شامل کر لیں، آخر میں کھانے کے دو چمچے تیل گرم کر کے زیرے کو بھگار لگا ئیں۔ مزے دار بلوچی گوشت سالن کو چاول یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔
قصوری فرائیڈ فش
اجزا:
مچھلی (ایک کلو)، بیسن (ایک پیالی)، انڈا (ایک عدد)، سفید زیرہ (ایک چائے کا چمچا)، گرم مسالا پائوڈر (آدھا چائے کا چمچا)، چاٹ مسالا (ایک چائے کا چمچا)، سویا سوس (دو کھانے کے چمچے)، ادرک، لہسن کا آمیزہ (دو کھانے کے چمچے)، لیموں کا رس (تین کھانے کے چمچے)، نمک (حسب ذائقہ)، تیل (تلنے کے لیے)
ترکیب: مچھلی کو اچھی طرح دھو کر پیپر ٹاول پر خشک کر لیں۔ اب اس پر لسہن اورادرک کا آمیزہ، نمک، سرخ مرچ پائوڈر، اجوائن، لیموں کا رس، سویا سوس اور دو کھانے کے چمچے بیسن لگا کر چار یا پانچ گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ بقیہ بیسن میں انڈا، نمک، بقیہ سرخ مرچ، گرم مسالا پائوڈر، چاٹ مسالا اور تھوڑا سا پانی شامل کر کے بیٹر پر تیار کرلیں۔ فش کو بیٹر میں ڈبو کر تیز گرم تیل میں سنہری ہونے تک تل لیں۔ اس کے بعد گرم، گرم نوش کریں۔
سنگاپورین چاول
اجزا:
بغیر ہڈی والا مرغی کا گوشت (آدھا کلو) پتلے ٹکڑے کرلیں، باسمتی چاول (دو پیالی) ابال لیں، پسے ہوئے لہسن اور ادرک (دو چائے کے چمچے)، انڈے والے نوڈلز (500 گرام)، ٹماٹوکیچپ (ایک پیالی)، لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)، پسی ہوئی لال مرچ، (ایک چائے کا چمچا)، سفید مرچ، پسی ہوئی (آدھا چائے کا چمچا)، پسی ہوئی برائون چینی (ایک چائے کا چمچا)، سویا سوس (8چائے کے چمچے)، گاجر، (ایک عدد) ، باریک کاٹ لیں، بند گوبھی، باریک کٹی ہوئی (100 گرام)، شملہ مرچ (ایک عدد) باریک کاٹ لیں، ہری پیاز (دو عدد) باریک کاٹ لیں، ہری مرچ (تین عدد) باریک کاٹ لیں، ادرک (لگ بھگ ایک انچ کا ٹکڑا )کدو کش کرلیں، انڈے (دو عدد) آملیٹ کی طرح تل لیں، نمک (حسب ذائقہ)، پسی ہوئی کالی مرچ (حسب ذائقہ)، تیل (تین کھانے کے چمچے)
ترکیب:مرغی میں نمک، پسی ہوئی کالی مرچ اور ایک چائے کا چمچا سویا سوس ملا کر رکھ لیں، کڑاہی میں تیل گرم کر کے نوڈلز تل کر رکھ لیں، دیگچی میں ایک کھانے کا چمچا تیل گرم کریں، ایک چائے کا چمچا پسا ہوا لہسن، ادرک ڈال کر سنہری کریں۔ پھر اس میں مرغی شامل کر کے رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں، اس میں ٹماٹو کیچپ، برائون چینی، پسی اور کٹی ہوئی لال مرچ، ایک چوتھائی چائے کا چمچا، سفید مرچ، نمک اور تین چائے کے چمچے سویا سوس، ہلکی آنچ پر پکائیں، کڑاہی میں دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے ایک چائے کا چمچا لہسن، ادرک سنہری کریں، اس میں سبزیاں، ادرک، انڈے اور چاول ملالیں۔ اس کے بعد ایک ڈش میں چاول، مرغی اور نوڈلز کی تہ لگا کر گرما گرم پیش کریں۔
چکن پراٹھا رول
اجزا:
مرغی کا گوشت بغیر ہڈی کا (آدھا کلو)، پیاز( ایک عدد)باریک کاٹ لیں، کھیرا (ایک عدد) کاٹ لیں، کالی مرچ پاؤڈر( ایک چائے کا چمچا)، پسا ہوا گرم مسالا (آدھا چائے کا چمچا)، سفید زیرہ (ایک چائے کا چمچا)، اجینو موتو (آدھا چائے کا چمچا)، سویا سوس (ایک کھانے کا چمچا)، ادرک، لہسن کا آمیزہ (ایک کھانے کا چمچا)، سرکہ (دو کھانے کے چمچ)، مکھن (حسبِ ضرورت)، لیموں (ایک عدد) رس نکال لیں، پراٹھے (چار عدد)، نمک (حسبِ ذائقہ)
ترکیب:مرغی کو نمک، ایک کھانے کا چمچا سرکہ، لیموں کا رس اور سویا سوس لگا کر رات بھر فریج میں رکھ دیں۔ پین میں مکھن گرم کر کے ادرک لہسن کے آمیزے کو ہلکا تل لیں۔ اس میں مرغی، اجینو موتو، کالی مرچ، گرم مسالا اور سفید زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ پیاز اور کھیرا بقیہ سرکے میں ڈال کر الگ رکھ دیں۔ پہلے پراٹھوں کو توے پر تَل لیں۔ اب پراٹھے میں چکن، سرکے والے پیاز اور کھیرا رکھیں اور اسے لپیٹ کر رول بنا لیں۔ گرم گرم پراٹھا رول کیچپ کے ساتھ نوش کریں۔