فنکار کا کردار ہی معاشرے کا عکاس ہوتا ہے اسلم شیخ

وہ فنکار ہمیشہ کامیاب رہا ہے جس نے حقیقت سے قریب ہوکر کردار نگاری کی ہے

وہ فنکار ہمیشہ کامیاب رہا ہے جس نے حقیقت سے قریب ہوکر کردار نگاری کی ہے. فوٹو فائل

LOS ANGELES:
ٹیلی ویژن کے معروف ادکار اسلم شیخ نے کہا کہ میں کبھی اپنے اوپر کسی کردار کی چھاپ نہیں لگنے دی ہمیشہ منفرد اور مختلف کرداروں کا انتخاب کیا میں نے کوشش کی ہے کہ ایسے کردار کروں جو ہمارے معاشرے کے جیتے جاگتے ہوں، ان میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے میں نے اس کا بغور مطالعہ کیا ایسے کرداروں کو قریب سے دیکھا اور پھر اسی انداز میں اسے نبھانے کی کوشش کی ہے.


یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا میرے بیشتر ڈراموں میں کرداروں کو ہمیشہ سراہا گیا، فنکار کا کیا ہوا کردار ہی معاشرے کا عکاس ہوتا ہے، میں نے طویل جدوجہد کے بعد شو بز کی دنیا میں اپنے آپ کو منوانے کی کوشش کی ہے۔

آج کے دور میں جب کہ ٹیلی ویژن پروڈکشن میں بہت اچھا کام ہورہا ہے اور نئے فنکار بہت تیزی سے سامنے آرہے ہیں اچھا کام کرنے والا ہی کامیابی کی منزل تک پہنچ سکتا ہے۔
Load Next Story