افغان صوبے بغلان میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ
سیلاب کے باعث درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہےم ترجمان صوبائی گورنر
افغان صوبے میں بغلان میں آنے والے سیلاب کے باعث 50 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے بغلان کے ضلع گزرگاہ نور میں گزشتہ روز آنے والے سیلاب سے کم از کم 5 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں، صوبائی گورنر کے ترجمان محمود حقمل نے قدرتی آفت کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ سیلاب کے باعث سیکڑوں مکان تباہ اور درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سےہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
محمود حقمل کا کہنا تھا کہ امدادی ٹيموں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر ديا گيا ہے جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔