فلموں کے آڈیشن کیلئے اہلیہ سے پیسے لیا کرتا تھا وکرانت میسے کا انکشاف

فلم میں اداکار نے ایک طالبعلم منوج کمار شرما کا کردار نبھایا جو سخت محنت کے بعد آئی پی ایس آفیسر بنتا ہے

فوٹو : انٹرنیٹ

بالی وڈ کی فلم 'بارہویں فیل' سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار وکرانت میسے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آڈیشن دینے کیلئے اپنی اہلیہ سے پیسے لیا کرتے تھے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سینما میں کام کرنے کیلئے لاکھوں روپے کی ٹی وی نوکری کو چھوڑ دیا تھا۔


وکرانت نے بتایا کہ انہوں نے 24 برس کی عمر میں اپنا گھر خرید لیا تھا اور وہ ٹی وی پر کام کرنے سے مطمئن نہیں تھے۔

واضح رہے کہ فلم میں اداکار نے ایک طالبعلم منوج کمار شرما کا کردار نبھایا جو سخت محنت کے بعد آئی پی ایس آفیسر بنتا ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }