ساتویں زراعت شماری کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل

بڑی ہولڈنگزکے شمار کے لیے پروسیس ری انجینئرنگ کا منصوبہ بنا لیا گیا

بڑی ہولڈنگزکے شمار کے لیے پروسیس ری انجینئرنگ کا منصوبہ بنا لیا گیا۔ فوٹو : فائل

ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ساتویں زراعت شماری کے لیے مربوط ڈیجیٹل شمار کا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

ادارہ شماریات نے اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے اصولوں کے مطابق ساتویں زراعت شماری کے لیے لائیو اسٹاک، زرعی وسائل، مشینری کے مربوط ڈیجیٹل شمار کا طریقہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، بڑی ہولڈنگزکے شمار کے لیے پروسیس ری انجینئرنگ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: 7ویں زراعت شماری، پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

صوبائی اسٹیک ہولڈرز بشمول بورڈ آف ریونیو، زراعت (توسیع)، لائیو اسٹاک اور کراپ رپورٹنگ سروسزفیلڈ آپریشن میں معاونت کریں گے، ڈویژنل و ضلعی سینسس کوآرڈینیٹرز تعینات کیے جاچکے ہیں، ملٹی میڈیا، ساؤنڈ سسٹم، لیپ ٹاپ کی سہولیات سے آراستہ 157 تربیتی مقامات پر ماہر ٹرینرز آئی سی ٹی مواد کے استعمال کی تربیت دیں گے، بجٹ کا تخمینہ 65 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، اس سے 24 کروڑ سے زائد آبادی کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔
Load Next Story