کراچی میں نیشنل ہائی وے کےقریب کار سلنڈردھماکا 4 افراد شدید زخمی
دھماکےمیں زخمی ہونےوالے افراد کو بھی فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی وے کے قریب سلنڈر دھماکے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں نیشنل ہائی وے کےقریب شہید مراد روڈ پر کھڑی کار میں زور دار دھماکا ہواجس کے نتیجے میں کار میں سوار 4افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں آگ لگ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا سی این جی سلنڈر کا تھا، دھماکے کے بعد ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی جبکہ دھماکےمیں زخمی ہونےوالے افراد کو بھی فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر کے دھماکے معمول بن چکے ہیں جس کے باعث مختلف واقعات میں کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ حکومت سندھ نے سلنڈر دھماکوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اسکول کی گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر لگانے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔