کراچی میں 23 فروری سے موسم دوبارہ سرد ہونے کا امکان

شہر کے موسم میں تبدیلی بلوچستان کی شمال مغربی ہواؤں کے باعث ہوگی، محکمہ موسمیات

کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے:فوٹو:فائل

کراچی میں 23 فروری سے موسم دوبارہ سرد ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 فروری سے شہر کے درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے جس کے باعث موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔


محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں موسم کی تبدیلی بلوچستان کی شمال مغربی ہواؤں کے اثر کے باعث ہوگی جس کے نتیجے میں موسم سرد اور راتیں ٹھنڈی رہنے کی توقع ہے۔

شہر میں آج (بدھ) اور کل (جمعرات) کو مطلع صاف اور زیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کے سرکاری ویدر اسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 20.5 سینی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ سب سے کم درجہ حرارت ماڑی پور میں 18.5 ریکارڈ کیا گیا۔
Load Next Story