اعظم خان کو 3 میچز کے بعد موقع کیوں نہیں دیا حفیظ نے بتادیا

اعظم کو بتادیا تھا کہ انہیں مستقل طور پر ڈراپ نہیں کیا جارہا، سابق ٹیم ڈائریکٹر کا انکشاف

اعظم کو بتادیا تھا کہ انہیں مستقل طور پر ڈراپ نہیں کیا جارہا، سابق ٹیم ڈائریکٹر کا انکشاف (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے دورہ نیوزی لینڈ میں اعظم خان کو 3 میچوں کے بعد موقع نہ دینے پر اپنا موقف پیش کردیا۔

مقامی اسپورٹس چینل کو دیئے گئے بیان میں محمد حفیظ نے انکشاف کیا کہ ٹیم مینجمنٹ نے اعظم کو بتادیا تھا کہ انہیں مستقل طور پر ڈراپ نہیں کیا جارہا۔


انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر میں اعظم کو مزید موقع دینا چاہتا تھا لیکن انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ وہ 3 میچوں میں پرفارم نہیں کرسکے اور مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہے ہیں، ہمیں انکا اعتماد بحال کرنا تھا تاکہ سوشل میڈیا پر لوگ انکے اوپر تنقید نہ شروع کردیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ حفیظ کا حارث رؤف کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

قبل ازیں سابق کرکٹر نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو فرسٹ کلاس اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا، انکا کہنا تھا کہ رؤف سمیت دیگر پاکستان پلئیرز ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے، اپنی بالنگ، بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانے میں ناکام رہیں گے۔
Load Next Story