اسلام آباد کے حلقوں سے لیگی امیدواروں کی کامیابی الیکشن کمیشن کے فیصلوں سے مشروط

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن میں تین حلقوں کے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز کیخلاف درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن میں تین حلقوں کے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز کیخلاف درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تینوں حلقوں کے حوالے میں لیگی امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کردیے۔

ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے تین حلقوں کے کامیاب امیدواروں کی الیکشن میں کامیابی کے نوٹیفکیشنز کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ عدالت کامیابی کے نوٹیفکیشن کو الیکشن کمیشن کے درخواستوں پر فیصلے سے مشروط کر دیتی ہے، الیکشن کمیشن اس سے زیادہ منصفانہ آپکے ساتھ کیا ہو گا؟


وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ اگر الیکشن کمیشن اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لے تو ہم منصفانہ کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے لیگی امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز معطل

اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے حوالے کے کامیابی کے نوٹیفکیشنز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کی معطلی برقرار رہے گی ، الیکشن کمیشن میں زیر التوا درخواستوں کے فیصلے تک نوٹیفکیشنز معطل رہیں گے، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کی یقین دہانی کے بعد درخواستیں نمٹا دیں۔
Load Next Story