صفائی کا کام بند جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
کچرے کے ڈھیرگلیوں اورشاہراہوں پر جمع ہوگئے
شہر میںصفائی کا کام بند ہوگیا ، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔
کچرا کنڈیاںکچرے سے بھرگئیں، گلیوں اورشاہراہوں پرکچرے کے ڈھیر لگ گئے، شہریوںکا گلیوں اور شاہراہوں سے گزرنا مشکل ہوگیا ۔
گذشہ ایک ہفتے سے کچرا کنڈیوں سے کچرا اٹھایا نہیںگیا ،مختلف علاقوں میں گلیوں اور شاہراہوں پرگندگی کے ڈھیرکے باعث تعفن پھیل رہا ہے،مکھیوں اور مچھروںکی بہتات ہوگئی۔
مہلک امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، تفصیلات کے مطابق شہرمیںصحت وصفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی،مختلف علاقوں میںکچرا کنڈیوں کے باہرکچرے کے ڈھیر لگ گئے، کچرے کے ڈھیرگلیوں اورشاہراہوں پر جمع ہوگئے جس کی وجہ سے لوگوںکا کچرا کنڈیوں کے قریب سے گزرنا مشکل ہوگیا۔
اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں حقانی چوک ، پاکستان چوک ، محمد بن قاسم روڈ ، سندھ سیکریٹریٹ، نارائن پورہ ،ستارہ مارکیٹ ، اردو کالج ، ایمپریس مارکیٹ ، عیدگاہ پھول والی گلی،حبیب بینک پلازہ،رنچھوڑ لائن،کھارادر ،آگرہ تاج کالونی، فرئیر روڈ ،اردو بازار ودیگر علاقوں میں قائم کچرا کنڈیاںکچرے سے بھرگئیں،کچرا کنڈیوںکے باہرکچرا جمع ہونے کے بعد دور دور تک پھیل گیا ۔
کچرا کنڈیوں سے کچرا گذشتہ ایک ہفتے سے اٹھایا نہیںگیا ،کچرا کنڈیوںکے باہر دس دس ٹرکوں کے برابر کچرا جمع ہوگیا،بعض علاقوں میںکچرا لوگوں کے گھروںتک پھیل گیا جس کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں تعفن پھیل رہا ہے،مکھیوں اورمچھروںکی بہتات ہوگئی، مہلک امراض پھوٹ پڑنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ،لوگوں کا ان علاقوں سے گزرنا مشکل ہوگیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ صحت وصفائی کی ابترصورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، حالیہ بارشوں کے نتیجے میں شہر میں پہلے ہی مکھیوں اور مچھروںکی بہتات ہوگئی تھی، اب کچراکنڈیاں بھرنے کے بعد صورتحال خراب ہوگئی اگر فوری طور پرکچرا کنڈیوں سے کچرا اٹھانے کا بندوبست نہیں کیا گیا تو مذکورہ علاقوںمیںمہلک امراض پھوٹ پڑیں گے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کچرا کنڈیوں سے کچرا اٹھانے کیلیے فوری احکامات جاری کیے جائیں اورصحت و صفائی کی صورتحال کو بہتر بنا یا جائے ، ذرائع کے مطابق فیول کی مد میں واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کچرا اٹھانے والی گاڑیاں کھڑی کردی گئی ہیں اور یہ گاڑیاں اب کچرا نہیں اٹھا رہی ہیں،صفائی کا عملہ بھی صرف دفاتر تک محدود ہوگیا ہے۔
منتخب نمائندے صورتحال کا فوری نوٹس لیں، واضح رہے کہ شہر میں کچرا کنڈیوں کی تعداد تقریبا 1284ہے،صرف اولڈ سٹی ایریا پر مشتمل صدر ٹائون میں کچرا کنڈیوں کی تعداد 136 ہے۔