معیشت کو بہتر کردیا آئندہ حکومت کیلیے بہترین لائحہ عمل دے کر جارہے ہیں وزیراعظم

نگراں وفاقی کابینہ اور سول سرونٹس نے انتھک محنت کی، جس پر اُن کا شکر گزار ہوں، انوار الحق کاکڑ

(فوٹو: اسکرین گریب)

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگراں حکومت ملکی معیشت کو پہلے سے بہتر حالات میں چھوڑ کر جارہی ہے، مختصر وقت میں کابینہ نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران حکومت کے مختصر عرصے کے دوران اپنی کابینہ اور سول سرونٹس کی ان تھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے مختصر وقت میں کابینہ نے بہترین کارکردگی دکھائی۔


مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کو ترکیہ حکومت کا اعلیٰ فوجی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دے دی

اُن کا کہنا تھا کہ ہم منتخب حکومت کے لئے ایک ایسا لائحہ عمل دے کر جا رہے ہیں جو یقینی طور پر عوام اور قومی مفاد کے لئے مفید ثابت ہو گا۔ نگران حکومت کے تمام فیصلوں اور پالیسی سازی میں ملکی مفاد کو ہمیشہ اولین ترجیح دی گئی۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے ترقی و استحکام کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔
Load Next Story