بلاول بھٹو کا دھاندلی کا الزام لگانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

شکست خوردہ افراد عزت کے ساتھ اپنی شکست تسلیم کرنے کے بجائے جھوٹ بولنے پر اتر آئے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی

فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے اوپر دھاندلی کے الزامات عائد کرنے والوں کیخلاف خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 'میرے انتخابی حلقے این اے 194 سے ایک فراڈیے نے لاڑکانہ میں میری کامیابی کو دھاندلی سے تعبیر کرنے کا دعوی کیا ہے، میں اپنے انتخابی حلقے میں دھاندلی کے الزامات کو غیرسنجیدہ نہیں لے سکتا۔


انہوں نے سوشل میڈیا پر این اے 194 کے اپنے انتخابی حلقے کے تمام فارم 45 پبلک کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کے مطابق میں نے ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لئے ہیں جو میرے حریف پر ایک لاکھ سے زیادہ کی برتری ہے۔

بلاول نے کہا کہ شکست خوردہ افراد عزت کے ساتھ اپنی شکست تسلیم کرنے کے بجائے جھوٹ بولنے پر اتر آئے ہیں، انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگی کے الزامات اہم نوعیت کا معاملہ ہے اور انہیں سنجیدہ لینا چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ 'جو لوگ انتخابات میں دھاندلی کے غلط الزامات لگارہے ہیں وہ دراصل ان افراد سے ناانصافی کررہے ہیں جن کے الزمات جائز نوعیت کے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لئے اپنی قیادت اور کارکنان کا لہو دیا ہے۔
Load Next Story