عمران ریاض لاہور سے گرفتار بھائی کا دعویٰ

گھر سے سادہ لباس اہلکاروں نے عمران ریاض کو کوئی وجہ بتائے بغیر گرفتار کیا، بھائی یوسف

فوٹو:فائل

صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کو سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کرلیا۔

صحافی کے بھائی یوسف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران ریاض کو لاہور ڈیفنس روڈ پر واقع سوسائٹی میں گھر سے نامعلوم مسلح افراد نے حراست میں لیا اور اپنے ہمراہ لے کر روانہ ہوگئے۔


عمران ریاض کی گرفتاری کے حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق کارروائی میں چار گاڑیاں شامل تھی۔ بھائی یوسف کا کہنا تھا کہ 15 سے زائد گاڑیوں پر سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گھر کے اندر گھس کر عمران ریاض کو گرفتار کیا اور وہ گھر سے لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

اس سے قبل ایف آئی اے کی جانب سے عمران ریاض خان کو سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں ایف آئی اے نے آج لاہور ماڈل ٹاؤن دفتر میں طلبی کا مراسلہ ارسال کیا اور انہیں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
Load Next Story