پنجاب اسمبلی میں کچھ کو لیول پلئینگ فیلڈ دی جارہی ہے کچھ کو نہیں اسپیکر

الیکشن کمیشن فیصلہ کرلے اس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول دیں گے، سبطین خان

خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی:فوٹو:فائل

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ ایوان میں کچھ کو لیول پلئینگ فیلڈ دی جا رہی ہے کچھ کو نہیں۔

پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب سبطین خان نے کہا کہ میں اسمبلی آگیا ہوں دیکھتا ہوں عوام کے منتخب نمائندوں کو اسمبلی میں داخلے سے کون روکتا ہے۔ جن ارکان کو روکا جا رہا ہے ان کے بارے میں پتا کرتا ہوں۔ سیکورٹی اس لیے سخت کی گئی ہے کہ کچھ کو اسمبلی میں لیول پلئینگ فیلڈ ملی ہے کچھ کو نہیں دی جا رہی۔


انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے کہا ہے کہ آج نومنتخب ارکان کے حلف کے علاوہ اسمبلی میں کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ الیکشن کمیشن فیصلہ کرلے اس کے مطابق ہم اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کا شیڈول دیں گے۔ ابھی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا بھی باقی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کچھ دیر میں ہوگا، نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے مزید کہا کہ آج نو منتخب ارکان کا حلف ہوگا۔ حلف کے علاوہ آج کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔
Load Next Story