سوشل میڈیا بندش کی کوئی معقول وجہ نہیں تو بحال کیا جائے سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، وفاقی حکومت سے جواب طلب
سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا کی غیر اعلانیہ بندش پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اگر کوئی معقول وجہ نہیں تو پھر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مکمل بحال کیا جائے۔
سندھ ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا بندش سے متعلق درخواست کا 2 صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپ بندش کی کوئی معقول وجہ نہیں تو پھر سروس کو مکمل بحال کیا جائے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات پرعمل درآمد سےمتعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو 5 مارچ کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماجی ویب سائٹ بندش سےمتعلق درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ پی ٹی اے کی جانب سے آزادری اظہار پر پابندی لگائی گئی ہے۔