جیوسے متعلق پرائیویٹ ممبران کے فیصلے پر عمل کیاجائے میاں شمس

وزیردفاع کوٹوپی ڈرامہ نہیں کرناچاہیے،سچائی کاساتھ دیں، ممبر پیمرا کی گفتگو

۔پرائیویٹ ممبران کے بغیر پیمرا اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں ہے، رکن پیمرا فوٹو: ایکسپریس/فائل

پیمراکے ممبر میاںشمس نے کہا ہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف کوٹوپی ڈرامہ نہیںکرنا چاہیے اورسچائی کاساتھ دینا چاہیے، پرائیویٹ ممبران نے جیوکے بارے میں جوفیصلہ دیا اس پرعملدرآمد یقینی بنایاجائے،17 جون کوبلایا جانے والا اجلاس فیصلہ کن ہوگا۔


ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا جیو نے افواج پاکستان کے وقارکو مجروح کیا،جیوکوصرف 15 دن بندکرنے کا فیصلہ ریگولیٹری ادارے کی توہین ہے ۔پرائیویٹ ممبران کے بغیر پیمرا اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ یہ کیسا اجلاس ہے جس میں سرکاری ممبران اپنی مرضی کا فیصلہ تیارکرکے گئے۔انھوں نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کو ملک اور قوم کی امنگوںکے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے، یہ ملک کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ وزارت دفاع نے جیوکے خلاف درخواست دی لیکن وزارت اطلاعات ونشریات جیوکے حق میں پارٹی بنی ہوئی ہے۔
Load Next Story