وٹامن بی 1 اور دماغی کارکردگی میں تنزلی کے درمیان تعلق کا انکشاف
اس وٹامن کی مطلوبہ مقدار سے کم کھپت بھی دماغی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے، تحقیق
سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وٹامن کی ایک قسم کی زیادہ کھپت ڈیمینشیا کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے۔
جرنل جنرل سائیکیاٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں وٹامن بی 1 کا زیادہ مقدار میں کھائے جانے اور دماغی کارکردگی میں تنزلی (جو کہ ڈیمینشیا کا ایک اشارہ ہوتا ہے) کے درمیان تعلق کا انکشاف ہوا۔
وٹامن بی 1 (جس کو تھیامائن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) قدرتی طور پر سالم اجناس، پھلیوں، کلیجی اور سالمن مچلی میں پایا جاتا ہے اور مطلوبہ مقدار میں نہ کھایا جانا صحت کے مسائل سے تعلق بھی رکھتا ہے۔
تحقیق کے مطابق تھیامائن کی روزانہ مطلوبہ مقدار 0.68 ملی گرام ہے۔ 170 گرام سالمن مچھلی کا ٹکڑا اپنے اندر 0.6-0.7 ملی گرام تھیامائن رکھتا ہے جبکہ سیریل کا 30 گرام کا پیالہ اندازاً 1.2 ملی گرام تھیامائن رکھتا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ تھیامائن کی کمی ممکنہ طور پر دماغ کے نیورونز کو توانائی کی ناکافی ترسیل کا سبب بن سکتی ہے، اور اس صورت بھی دماغی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔ یہ تحقیق بوڑھے افراد کے دماغی کارکردگی میں مسائل سے بچنے کے لیے تھیامائن کی کھپت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتی ہے۔
تحقیق میں محققین نے چائنا ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سروے سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا مطالعہ کیا۔
یہ ڈیٹا 3100 افراد پر مبنی تھا جنہوں نے 1989 سے لے کر 2011 تک اپنی غذاؤں کے متعلق بتایا اور 1997 سے لے کر 2006 تک ان کے چار بار دماغی کارکردگی کے ٹیسٹ ہوئے۔
تحقیق میں شریک افراد کی اوسط عمر 63 برس تھی اور ان کی آزمائش الفاظ یاد کروا کر اور نمبر پیٹرن چیلنج دے کر کی گئی۔