آسٹریلیا کی 21 سالہ حسینہ ٹیگن مارٹن نے مس یونیورس کا تاج سَر پر سجا لیا
ٹیگن مارٹن اس سے قبل بھی دو مرتبہ مقابلہ حسن میں شرکت کرچکی ہیں اور وہ 2011 میں پہلی رنر اپ بھی قرار پائیں تھیں
آسٹریلیا کی 21 سالہ حسینہ ٹیگن مارٹن نے مس یونیورس 2014 کا تاج سَر پر سجا لیا۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والے مقابلہ حسن میں دنیا بھر کے 44 ممالک سے تعلق رکھنے والی حسیناؤں نے شرکت کی تاہم مقابلے میں شریک حسیناؤں میں سے 31 ہی آخری مرحلے تک رسائی حاصل کرپائیں جس میں 21 سالہ آسڑیلوی ماڈل ٹیگن مارٹن کو مقابلے میں شریک لڑکیوں میں سب سے زیادہ دلکش اور پُرکشش خاتون کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ٹیگن مارٹن اس سے قبل دو مرتبہ اس مقابلے میں شرکت کرچکی ہیں اور وہ 2011 میں پہلی رنر اپ قرار پائیں تھیں تاہم رواں برس قسمت نے یاوری کرہی لی اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
دوسری جانب مقابلے میں شریک ان ہی کی ہم وطن حسینہ کرسٹی کالچر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹیگن مارٹن کا انتخاب مقابلے سے پہلے ہی کردیا گیا تھا کیونکہ آخری مرحلے میں ان سمیت کئی حسینائیں ٹیگن سے بھی زیادہ خوبصورت اور دلکش ملبوسات میں جلوہ گر ہوئیں تھیں۔