علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

26 فروری تا 3 مارچ 2024

26 فروری تا 3 مارچ 2024

برج حمل
سیارہ مریخ
21 مارچ تا20 اپریل
پیر اور منگل چاند، زہرہ اور مریخ کے مابین اچھا تعلق آپ کے بھی بگڑے ہوئے تعلق میں سعادت کا نور دے سکتا ہے، خصوصاً پرانے تعلق میں نیا رنگ آسکتا ہے۔ 29 فروری اور یکم مارچ دو دن انتہائی محتاط رہیے۔ دوستوں سے وابستہ امیدیں پوری ہونے کا امکان کم ہے۔ آپ کے جذباتی ہونے کا اندیشہ ہے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ
21اپریل تا 20 مئی
آپ کا سیارہ کیریئر کے مقام پر موجود ہے۔ ملازمت اور معاشرتی وقار آپ کو فکرمند کرسکتا ہے۔ کچھ مہربان آپ کے لیے مشکل کھڑی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ آپ کا جذباتی ہونا آپ کے کیریئر کے لیے ٹھیک نہیں ہوگا۔ سفر سے گریز بہتر ہوگا۔ خصوصاً 29 فروری اور یکم مارچ کے ایام میں، اور تلخ ہونے سے بھی گریز کریں۔

برج جوزا
سیارہ عطارد
21مئی تا 21 جون
مکان یا موجودہ رہائش گاہ میں تبدیلی کا امکان ہے۔ یہاں آپ کی کرسی اور کام کرنے کی جگہ یعنی جاب کے حوالے سے تبادلہ بھی ہوسکتا ہے۔ کسی بھی قسم کے سبزباغ کے چکر میں نہ آئیں، خصوصاً 29 فروری اور یکم مارچ کو آپ سے مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر
22جون تا 23 جولائی
اس ہفتے حاملہ خواتین اپنا معمول کا چیک اپ یقینی بنائیں اور اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔ مشقت سے گریز کریں اور ذہنی طور پر پُرسکون رہنے کی کوشش کریں۔ 29 فروری اور یکم مارچ اس حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔ دوست اور کیریئر دونوں اس ہفتے آپ کی ذہنی الجھن کا سبب بن سکتے ہیں۔

برج اسد
سیارہ شمس
24جولائی تا 23 اگست
آپ کا سیارہ ایسی جگہ موجود ہے جہاں کچھ نہ بھی ہو تب بھی ایک خوف یا خدشہ آپ کے گرد ایک ہالہ سا بنائے رکھے گا۔ کسی بھی قسم کے جذباتی فیصلوں اور خطرہ مول لینے سے گریز کریں۔ بیرون ملک سے کوئی شخص یا کوئی اجنبی اس ہفتے آپ کے لیے اہم ہوسکتا ہے لیکن یہ اچھا ہوگا یا برا اس کے لیے آپ کو خود فیصلہ کرنا ہے۔ اس شخص سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد
24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کا سیارہ محبت، بیرون ملک اور عوامی امور کو متحرک کررہا ہے۔ یہاں سفر کا امکان ہے اور سفر میں محتاط رہیں۔ اس ہفتے اس بات کا اندیشہ موجود ہے کہ آپ کی دوستوں سے وابستہ امیدیں متاثر نہ ہوجائیں۔ مالی نقصان یا زیادہ اخراجات ہوسکتے۔ ہیں۔ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔


برج میزان
سیارہ زہرہ
24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کا سیارہ تعلق کے سیارے کے ساتھ محبت کے خانے میں ہے لیکن محبت کے خانے کا مالک سیارہ تعاون کے لیے تیار نہیں ہے۔ محبت اور تعلق میں حد سے گزرنے سے گریز بہتر ہوگا ورنہ یہ سب کچھ ایک سراب اور فریب کے سوا کچھ ثابت نہ ہوگا۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو
24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کے ذہن میں کچھ خفیہ منصوبے جنم لے سکتے ہیں۔ محبت اہم رہے گی اور آنے والے دنوں میں مزید اہم ہونے والی ہے۔ موجود تعلق بگاڑ کی سمت جارہا ہے اور دل کی تلخی زبان پر انگارہ بن کر آسکتی ہے۔ اس حوالے سے 29 فروری اور یکم مارچ انتہائی اہم ایام ہیں۔

برج قوس
سیارہ مشتری
23 نومبرتا 22 دسمبر
سفر کا امکان موجود ہے۔ کسی پرانے یا وراثتی معاملے پر قریبی افراد سے تعلق میں بگاڑ کا اندیشہ ہے۔ اس میں آپ کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ 29 فروری اور یکم مارچ کو کسی بھی قسم کے بگڑے امور کو ٹھیک کرنے کی کوشش اس بگاڑ کو مزید بڑھاسکتی ہے۔ اس لیے ان ایام میں محتاط رہیں۔

برج جدی
سیارہ زحل
23 دسمبر تا 20 جنوری
مالی فائدے کا قوی امکان ہے لیکن فائدہ ہوکے زیاں کا اندیشہ ہے یا ایسا ممکن ہے فائدہ ہوتے ہوتے رہ جائے یا جیسا سوچا تھا ویسا نہ ہو۔ مالی لین دین کے حوالے سے 29 فروری اور یکم مارچ کو پرہیز کریں۔ سوچیں الجھ سکتی ہیں، اگر ایسا ہو تو کوئی بھی فیصلہ فی الحال نہ کریں۔

برج دلو
سیارہ یورنیس
21 جنوری تا 19 فروری
29 فروری چاند عقرب میں ہوگا، آپ کے کیریئر کے مالک سیارے کے ساتھ تربیع یعنی خرابی والا تعلق بنائے گا۔ کیریئر یا ملازمت کے حوالے سے کوئی الجھن ہوسکتی ہے۔ باس کا رویہ آپ کو جذباتی کرسکتا ہے۔ اس ماہ کی آخری تاریخوں میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور پُرسکون رہنے کی کوشش کریں۔ غیرمتوقع مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون
20 فروری تا 20 مارچ
نئی جاب یا نئی مارکیٹ برائے بزنس مل سکتی ہے۔ نئے راستے آپ کے مالی امور کو بہتر بناسکتے ہیں۔ ایسا کاروبار یا مالی لین دین جس میں اندھا رسک ہو مالی مشکل یا دھوکا دہی سے دوچار کرسکتا ہے۔ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story