جولائی اگست 2012 ٹیکسٹائل سمیت روایتی مصنوعات کی برآمدات میں کمی

خوراک11، ٹیکسٹائل 1.5، قالین2.3، لیدرپراڈکٹس27، فٹ ویئر 14، سرجیکل گڈز 16، پٹرولیم 97، کٹلری 2.4،...

اسپورٹس گڈز1.3، قیمتی پتھر35، جیولری156،مولیسز7،سیمنٹ20، گڑ92 اور دیگر اشیا کی برآمدات میں23 فیصد اضافہ، گزشتہ ماہ فوڈایکسپورٹ میں زبردست ریکوری فوٹو: فائل

پاکستان سے رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران اشیائے خوراک اور روایتی مصنوعات بشمول ٹیکسٹائل مصنوعات، قالین، لیدرپراڈکٹس، سرجیکل و انجینئرنگ گڈز کی برآمدات میں کمی جبکہ کھیلوں کے سامان، قیمتی پتھروں، جیولری، شیرے، سیمنٹ اورگڑ کی ایکسپورٹ میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

پاکستان بیورو شماریات کے مطابق جولائی اور اگست کے دوران غذائی اشیا کی برآمدات سال بہ سال 11.22فیصدکمی سے 59 کروڑ 14 لاکھ56 ہزار ڈالر رہیں۔

جبکہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ1.5فیصدکمی سے 2 ارب 16 کروڑ 40 لاکھ 40ہزار ڈالر، پٹرولیم وکوئلے کی برآمدات 97.11 فیصد گھٹ کر 62 لاکھ 46 ہزار ڈالر، قالین، رگز ومیٹس کی برآمدات 2.32 فیصد کم ہو کر 1 کروڑ 96 لاکھ13ہزار ڈالر رہیں۔


کھیلوںکے سامان کی برآمد 1.31 فیصد کے اضافے سے 5کروڑ32لاکھ 29ہزار ڈالر، لیدر پراڈکٹس کی ایکسپورٹ 26.81 فیصد کمی سے 9 کروڑ 13 لاکھ65ہزار ڈالر، فٹ ویئر کی برآمدات 14.02 فیصد کمی سے 1کروڑ79لاکھ10ہزار ڈالر، سرجیکل گڈز و طبی آلات کی برآمدات 16.17 فیصد کمی سے 4کروڑ 53لاکھ 40ہزار ڈالر، کٹلری 2.44 فیصدکمی سے 1 کروڑ 36 لاکھ 73ہزار ڈالر رہیں۔

اعدادشمار کے مطابق گزشتہ2ماہ کے دوران کیمیکل و فارما پراڈکٹس کی برآمدات 27.26 فیصد کمی سے 12 کروڑ 22 لاکھ 29 ہزار ڈالر، انجینئرنگ گڈز کی ایکسپورٹ 14.66 فیصدکمی سے 4 کروڑ 43لاکھ 33ہزار ڈالر، قیمتی پتھروں کی برآمدات 35.34 فیصداضافے سے 5لاکھ 40ہزار ڈالر، جیولری کی ایکسپورٹ 156.45 فیصد اضافے سے 33 کروڑ97لاکھ 65ہزار ڈالر، فرنیچر29.35 فیصدکمی سے 10 لاکھ 59 ہزار ڈالر۔

شیرے کی برآمدات 7.29 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار ڈالر، سیمنٹ کی 20.38 فیصد اضافے سے 9کروڑ13لاکھ 56ہزار ڈالر، گڑ اور گڑ کی مصنوعات کی برآمدات 92.41 فیصد اضافے سے 2کروڑ 78لاکھ 46 ہزار ڈالر اور دیگر اشیا کی برآمدات 23.24 فیصد کے اضافے سے 26کروڑ 66 لاکھ 28ہزار ڈالر رہیں۔

بیوروشماریات کے مطابق جولائی میں فوڈ ایکسپورٹ گرنے کے بعد اگست میں اشیائے خوراک کی برآمدات میں زبردست ریکوری آئی، گزشتہ ماہ غذائی اشیا کی برآمدات میں سال بہ سال 11.67 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 0.76 فیصد، پٹرولیم وکوئلے کی برآمدات 94.24 فیصد، لیدر پراڈکٹس 32.75 فیصد اور سرجیکل گڈز کی برآمدات میں 25.21 فیصد کمی آئی، اس کے علاوہ قالین و رگز 5.62 اور کھیلوں کے سامان کی برآمد میں 13.82 فیصد اضافہ ہوا۔
Load Next Story