اروشی روٹیلا نے سالگرہ پر 10 کروڑ کا سونے سے بنا کیک کاٹا ویڈیو وائرل
کیک کو کھانا ہے یا رکھنا ہے؟ مداح کا اداکارہ سے سوال
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے سالگرہ پر 10 کروڑ (بھارتی 3 کروڑ روپے) لاگت کا سونے سے بنا کیک کاٹا۔
اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی 30 ویں سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کیں جس میں وہ 24 قیراط سونے سے بنا کیک کاٹتی دکھائی دے رہی ہیں۔ کیک 10 کروڑ پاکستانی روپے میں تیار کیا گیا۔ اروشی کے ساتھ بھارتی گلوکار اور ڈائرکٹر ہنی سنگھ بھی نظر آ رہے ہیں۔
اداکارہ کی سالگرہ کے لیے 3 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت سے تیارکیے گئے خصوصی کیک پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے تو کچھ نے اسے دکھاوا اور فضول خرچی قرار دیا۔
ایک فین نے اروشی روٹیلا سے سوال کیا کہ کیک کو کھانا ہے یا رکھنا ہے؟ ایک اور صارف نے کہا کہ اتنی فضول خرچی سے بہتر تھا کسی کی مدد کردی جاتی۔ اروشی روٹیلا کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔