جوڈیشل کمپلیکس میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے فائرنگ بیوی کے قتل کا ملزم ہلاک
جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس کا سیکیورٹی نظام ناکام
تھانہ سول لائن کے علاقے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے لیے لائے جانے والے قتل کے ملزم کو اس کے سالے نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ملزم حساس ترین مقام جوڈیشل کمپلیکس میں اسلحہ لیکر کیسے داخل ہوا اس کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔
تھانہ روات کے علاقے میں اہلیہ کے قتل کے جرم میں ملوث ملزم علی شان سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیر تھا جسکو روات پولیس عدالت میں پیش کرنے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس لائی۔
مقتول علی شان قتل ہونے سے قبل جوڈیشل کمپلیکس میں ٹک ٹاک بناتا رہا۔ اس جگہ پیشی کے لئے آئے ملزمان ٹک ٹاک اور سیلفیاں بناتے ہیں جس کے عوض پولیس اہلکار رشوت لیتے ہیں۔ قتل سے ایک منٹ قبل مقتول نے آخری سیلفی بھی لی۔
ملزم جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں پہنچا ہی تھا کہ وہاں پہلے سے موجود اسکے سالے غفار خان نے فائرنگ کرکے اسکو موقع پر ہی قتل کردیا۔
ملزم غفار نے قتل کرکے خود ہی پولیس کو گرفتاری دے دی۔ جوڈیشل کمپلیکس جیسے حساس مقام پر ملزم اسلحہ لیکر کیسے داخل ہوا، اس بات نے پولیس حکام کو چکرا رکھ دیا۔
مقتول علی شان کی قتل سے قبل تصویر