عمران خان نے عامر ڈوگر کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا
ہم 29 فروری کو حلف اٹھانے اسمبلی جائیں گے، شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے عامر ڈوگر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر نامزد کردیا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان نے عامر ڈوگر کو اسپیکر قومی اسمبلی جبکہ جنید خان کو ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے۔ بڑے عرصے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ان کے حوصلے بلند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فارم 45 ہمارے پاس موجود ہیں ہم آخری دم تک لڑیں گے۔ جیت پی ٹی آئی کی ہوگی۔
رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے بیانیے کے مطابق آئی ایم ایف کو خط بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ ہم 29 فروری کو حلف لینے اسمبلی جائیں گے۔
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ہفتے کو دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا کہنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات ہوئی۔