راولپنڈی نجی بینک سے ڈاکو20 لاکھ روپے لے اڑے

مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی مگر خوش قسمتی سے اندر موجود کوئی فرد زخمی نہیں ہوا

فوٹو: فائل

تھانہ روات کے علاقے میں نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران 5 ڈاکو 20 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی تھانہ روات کے علاقہ بھمبلی موڑ پر نجی بینک میں 5 ڈاکو عملے کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ 21 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔


دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی مگر خوش قسمتی سے اندر موجود کوئی فرد زخمی نہیں ہوا اور چلائی گئی 3 گولیاں بینک کی دیوار پر لگیں۔

واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی۔
Load Next Story