وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک ماہ میں پورے صوبے میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کا حکم

ایک ماہ کی مہلت ہے، اس کے بعد دیکھوں گی کہاں عمل ہوا، کہاں عمل نہیں ہوا، مریم نواز شریف

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک ماہ کے اندر پورے صوبے میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کا ٹاسک دے دیا۔


وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پراجیکٹ پر پہلا اجلاس ہوا۔ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ایک ماہ کی مہلت ہے، اس کے بعد دیکھوں گی کہاں عمل ہوا، کہاں عمل نہیں ہوا، ٹوٹی گلیوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹروں سے عوام کو نجات ملی چاہیے۔
Load Next Story