کراچی ایئر پورٹ پر حملے کے بعد ملک بھر کے ایئر پورٹس پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ

ہوائی اڈوں کی حفاظت پر معمور افراد کی چھٹیاں منسوخ جبکہ اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

مسافروں اور ان کے ہمراہ آنے والوں کی خصوصی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

SIALKOT:
کراچی ایئر پورٹ پر حملے کے بعد ملک بھر کے ایئر پورٹس پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے۔


گزشتہ رات کراچی ایئر پورٹ پر حملے کے بعد بھی اسلام آباد سمیت ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت جاری ہے تاہم سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔ ہوائی اڈوں کی حفاظت پر معمور افراد کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں، اس کےعلاوہ اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی، مسافروں اور ان کے ہمراہ آنے والوں کی خصوصی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔
Load Next Story