کراچی ایئرپورٹ پرحملے کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش دہشتگرد تمام طیارے تباہ کرنا چاہتے تھے
حملے میں اے ایس ایف کے 8، رینجرز کا ایک اور پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 19 افراد جاں بحق جب کہ 26 زخمی ہوئے، رپورٹ
کراچی ایئرپورٹ پر حملے کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تمام طیارے تباہ کرنا چاہتے تھے جب کہ حملے میں اے ایس ایف کے 8، رینجرز کا ایک اور پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 19 افراد جاں بحق جب کہ 26 زخمی ہوئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی فورسز سمیت انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ دہشت گرد پرانے ایئرپورٹ کے 2 اطراف سے داخل ہوئے اور ٹرمینل کے قریب کھڑے تمام جہازوں کو نشانہ بنانہ بنا کر تباہ کرنا چاہتے تھے تاہم پاک فوج، رینجرز، اے ایس ایف اور پولیس کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دے کر ٹرمینل پر کھڑے جہازوں کو بڑی تباہی سے بچایا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں اے ایس ایف کے 8، رینجرز کا ایک اور پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 19 افراد جاں بحق جب کہ 26 زخمی ہوئے اس کے علاوہ فورسز کی کارروائی میں تمام 10 حملہ آور مارے گئے۔
وزیراعظم نواز شریف نے اے ایس ایف کے جوانوں کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے اہلکاورں نے اپنی جان کی قربانی دے کر ایئرپورٹ پر کھڑے طیاروں کو بڑے نقصان سے پچایا تاہم اس ساتھ ہی وزیراعظم نے دہشت گردوں کے ایئرپورٹ میں داخل ہونے اور ناقص سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔