حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل حاصل کرلیا
فاسٹ بولر نے یہ کارنامہ اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں انجام دیا
قومی کرکٹر حسن علی پاکستان سپر لیگ میں 100 وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے۔
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر نے بدھ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔
حسن علی نے یہ کارنامہ اپنے پی ایس ایل کیریئر کے 76 ویں میچ میں ایلکس ہیلز کو آؤٹ کرکے انجام دیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ بابراعظم کی سینچری پر عامر نے ردعمل دیدیا
وہاب ریاض کو پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ 113 وکٹوں کے ساتھ لیگ میں سب زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔
شاہین آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور شاداب خان 83 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔