فواد خان کی نئی فلم BEAT کا ٹیزر جاری

فلم میں فواد خان کے ساتھ دانیال نعیم، عرفان جونیجو، شاہویر جعفری اور جنید اکرم بھی نظر آئیں گے

فواد خان نے اپنے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل 'ہمسفر' سے پاکستان سمیت بھارت میں بھی شہرت حاصل کی : فوٹو : اسکرین گریب

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان نے اپنی نئی فلم 'BEAT' کا ٹیزر جاری کردیا۔

فواد خان کا شمار پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے، فواد خان نے اپنے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل 'ہمسفر' سے پاکستان سمیت بھارت میں بھی شہرت حاصل کی اور اپنی کامیاب فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کے لیے بھی خوب تعریفیں سمیٹیں۔

مداح فواد خان کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں، ایسے میں اداکار نے مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے اپنے نئے پراجیکٹ 'BEAT' کا ٹیزر جاری کردیا ہے۔

فواد خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم 'BEAT' کا ٹیزر پوسٹ کیا جسے دیکھ کر مداح پُرجوش ہوگئے۔








View this post on Instagram


A post shared by Fawad A Khan (@fawadkhan81)






فلم 'BEAT' یکم مارچ کو ریلیز کی جائے گی، پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فلم کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگی۔

اس فلم میں فواد خان کے ساتھ دانیال نعیم، عرفان جونیجو، شاہویر جعفری اور جنید اکرم بھی نظر آئیں گے۔
Load Next Story