کراچی ایئرپورٹ حملے میں دہشت گرد پاکستان کو یرغمال بنانا چاہتے تھے پرویزرشید
حملے کی تحقیقات کے بعد ہی حتمی نتائج پر پہنچیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں دہشت گرد پاکستان کو یرغمال بنانے آئے تھے لیکن سیکیورٹی فورسز نے چند گھنٹوں میں ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پاکستان کو دنیا بھر سے جوڑے رکھتا ہے اور اس پر حملہ کرکے دہشت گردوں نے قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کو یرغمال بنانے آئے تھے لیکن سیکیورٹی فورسز نے چند گھنٹوں میں ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا جس پر دفاعی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گرد جان لیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کا وہی انجام ہوگا جو ہمارے دفاع اداروں نے کراچی ایئرپورٹ پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کی تحقیقات کے بعد ہی حتمی نتائج پر پہنچیں گے۔