ایران کے سرحدی محافظوں کی جانب سے پاکستانی علاقے میں 24 راکٹ فائر

ایرانی سرحد سے فائر کئے گئے راکٹ ایف سی کی چیک پوسٹ سے تقریباً 2 کلو میٹر دور گرے، ترجمان ایف سی

ایف سی اہلکاروں نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جس سے ایرانی توپیں خاموش ہوگئیں۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD/KHAIRPUR:
ایران کے سرحدی محافظوں کی جانب سے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 24 راکٹ فائر کئے گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


ترک میڈیا کے مطابق ایف سی کے ترجمان خان واصح کا کہنا تھا کہ ایرانی سرحد سے فائر کئے گئے راکٹ ایف سی کی چیک پوسٹ سے تقریباً 2 کلو میٹر دور گرے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف سی کے اہلکاروں نے ایران کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس سے ایرانی توپیں خاموش ہوگئیں۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے حالیہ دنوں میں سرحدی خلاف ورزی کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں جس پر پاکستان متعدد بار احتجاج کرچکا ہے۔
Load Next Story