پاک بھارت سیکریٹری تجارت مذاکرات آج شروع ہوں گے
مذاکرات میں پاور اینڈ پٹرولیم پروڈکٹس پربھی بات چیت کی جائے گی
پاکستان اوربھارت کے درمیان سیکریٹریزتجارت کی سطح کے مذاکرات جمعرات کو شروع ہونگے۔
فریقین 3 تجارتی معاہدوں پربات چیت کریںگے۔ وزارت صنعت وتجارت کے حکام کے مطابق پاک بھارت سیکریٹری تجارت کے مذاکرات کاساتواں دوروزہ دورجمعہ تک اسلام آبادمیں جاری رہے گااوربھارتی سیکریٹری تجارت ایس آررائو19 رکنی وفدکے ہمراہ پاکستانی ہم منصب منیراے قریشی سے مذاکرات کریںگے، دونوںممالک میںمنفی فہرست اور تجارت سمیت اہم امورپربات ہوگی۔
حکام کے مطابق مذاکرات کے دوران پاکستان اوربھارت کے درمیان باہمی تعاون، کسٹمزمعاملات میں باہمی معاونت، وزارت سائنس وٹیکنالوجی، پی ایس کیو سی اے،انڈین بیوروآف اسٹینڈرڈز اوروزارت برائے امور صارفین، فوڈاینڈپبلک ڈسٹری بیوشن کے شعبوں میں معاہدے کیے جائیںگے جبکہ دونوںممالک ریڈریسل آف ٹریڈگریونیس پربھی ایک معاہدہ کریں گے۔
مذاکرات میں پاور اینڈ پٹرولیم پروڈکٹس پربھی بات چیت کی جائے گی جبکہ دونوںممالک کے بینکوں کی برانچزکھولنے کامعاملہ بھی زیرغورآئے گااورمنفی تجارتی فہرستوں کے خاتمے اورواہگہ کازمینی تجارتی راستہ کھولنے اورترجیحی تجارتی معاہدے کے حوالے سے بھی مذاکرات کیے جائیں گے۔