بھارت کے آئی ٹی شہر بنگلورو میں بم دھماکا 8 افراد زخمی
دھماکا دوپہر ایک بجے کے بعد ہوا جب قریبی دفاتر سے لوگوں کی بڑی تعداد کھانے کے لیے قطار میں کھڑے تھے، حکام
بھارت میں آئی ٹی شہر بنگلورو میں کیفے میں 'دیسی ساختہ' بم دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق شہر کے مشرق میں واقع رامیشورم کیفے میں دھماکا دوپہر ایک بجے کے بعد ہوا جب قریبی دفاتر سے لوگوں کی بڑی تعداد کھانے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔
کرناٹک ریاست کے وزیراعلیٰ نے صحافیوں کو بتایا کہ ''ایسا لگتا ہے کہ کوئی بیگ رکھ کر چلا گیا اور وہ پھٹ گیا، یہ کوئی بڑا دھماکا نہیں تھا۔ دوسری جانب تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ یہ ایک دیسی ساختہ دھماکا خیز آلہ تھا۔
ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے کہا کہ تمام زخمی ہسپتال میں ہیں اور ان میں سے کسی کو خطرہ نہیں ہے۔