کراچی کو آئندہ 24گھنٹے کیلیے گیس کی فراہمی میں کمی کا خدشہ

نعمت بسال فیلڈ سے حاصل ہونے والی ایک بڑی والیوم میں اچانک کمی واقع ہوئی ہے، ترجمان ایس ایس جی سی

فائل فوٹو

کراچی کے شہریوں کو اگلے 24 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی یا پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


سوئی سدرن گیس کمپنی اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم میں نعمت بسال فیلڈ سے حاصل ہونے والی ایک بڑی والیوم تقریباً 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی اچانک کمی واقع ہوئی ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اس فیلڈ سے فراہم کی جانے والی گیس کی کمی کے باعث کراچی کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
Load Next Story